پنجاب میں چائنیز سمیت تمام فارنرز کی سکیورٹی ہائی الرٹ

7 Oct, 2024 | 07:26 PM

 عابد چوہدری: پنجاب میں چائنیز سمیت تمام فارنرز کی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی

ڈی آئی جی ایس پی یو منتظر مہدی کی جانب سے تمام بٹالین اور ونگ کمانڈرز کو احکامات جاری کردیے گئے ۔  پنجاب میں چائنیز سمیت تمام فارنرز کی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ ڈی آئی جی ایس پی یو منتظر مہدی نے کہا ہے چائنیز سمیت تمام فارنرز کی سکیورٹی کے متعلق حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ سکیورٹی ایڈوائزری پر مکمل عملدرآمد کیا جائے۔چائنیز کی سکیورٹی نہایت اہمیت کی حامل ہے جس میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔تمام فارنرز کی آمد و رفت پر سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کی مدد سے نظر رکھی جائے اور روٹس کی سرچ اینڈ سویپنگ بزریعہ سپیشل برانچ کرائی جائے۔چائنیز سمیت تمام فارنرز کے لیے بلٹ پروف گاڑیاں استعمال کی جائیں۔ سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے جوان دوران آمد و رفت فارنرز کی سکیورٹی کو فول پروف بنائیں۔
 

مزیدخبریں