گھر میں واردات کرنے والے دو ڈاکو رہائشیوں نے دھر  لیے

7 Oct, 2024 | 07:13 PM

 عابد چوہدری: ہنجروال میں گھر میں واردات کرنے والے دو ڈاکو رہائشیوں نے دھر لئے۔ خاطر تواضع کے بعد پولیس کے حوالے کردیئے۔واردات کی کلوز سرکٹ فوٹیج سامنے آ گئی۔ 
ہنجروال، گھر میں واردات کرنے والے دو ڈاکو شہریوں کے قابو آگئے۔۔واردات کی کلوز سرکٹ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہنجر وال کے علاقے مرغزار میں دو ڈاکو شہری عثمان قریشی کے گھر دیوار پھلانگ کرداخل ہوئے۔ڈاکوؤں نے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 3لاکھ 20ہزار روپے لوٹے اور فرار ہونے کی کوشش کی ۔ شور مچانے پر رہائشیوں نے فرار ہونے والے دونوں ڈاکوؤں کو دھر لیا۔ درگت بنا کر ڈاکوؤں کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے ڈاکوؤں سے اسلحہ اورلوٹی جانے والی رقم برآمد کرلی۔

مزیدخبریں