ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھتہ نہ دینے پر ریسٹورنٹ مالک پر تشدد، فوٹیج سامنے آگئی  

بھتہ نہ دینے پر ریسٹورنٹ مالک پر تشدد، فوٹیج سامنے آگئی  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری :مبینہ طور پر بھتہ نہ دینے پر مسلح افراد  نے ریسٹورنٹ پہ دھاوا بول دیا ۔ریسٹورنٹ مالک پر تشددکیا۔واقعہ کی کلوز سرکٹ فوٹیج سامنے آگئی

مسلح افراد کا مبینہ طور پر بھتہ نہ دینے پہ ہوٹل مالک پر تشددسمن آبادمیں ریسٹورنٹ مالک کو مبینہ طورپرتشددکانشانہ بنانےکاواقعہ پیش آیاہے۔دس سے پندرہ مسلح افراد نےریسٹورنٹ پرمبینہ دھاوا بولتےہوئے مالک کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ منظرعام پر آنیوالی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سلطان نامی ملزم اپنےساتھیوں کےہمراہ ریسٹورنٹ مالک علی اکبر کو اسلحہ دکھا کر دھمکیاں دیتاہے۔ ملزمان کو تشدد کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ہوٹل مالک نے اندراج مقدمہ کی درخواست تھانہ سمن آباد میں جمع کرادی۔ تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج اور درخواست موصول ہونے کے باوجود پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج نہیں کیا۔درخواست گزار کے مطابق ملزمان" وکی مجور" کا نام لیکر بھتے کا مطالبہ کرتے رہے۔پولیس کا کہنا ہے تفتیش جاری ہے ۔ قانون کے مطابق کارروائی ہوگی ۔