گورونانک دیوجی کا جنم دن ،پاکستان 3000 بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزا ملے گا

7 Oct, 2024 | 06:17 PM

 راو دلشاد: صوبائی وزیراقلیتی اموررمیش سنگھ اروڑہ کی زیر صدارت اجلاس میں  گورونانک دیوجی کے555ویں جنم دن تقریبات پر سکھ یاتریوں کی آمد  و قیام کے معاملات کا جائزہ لیا گیا 
صوبائی وزیراقلیتی اموررمیش سنگھ اروڑہ کی متروکہ وقف املاک بورڈآمد ہوئی ، صوبائی وزیررمیش سنگھ نےکو آرڈی نیشن کمیٹی کےاجلاس کی صدارت کی۔سیکرٹری بورڈ فرید اقبال سمیت 44وفاقی ،صوبائی وضلعی اداروں کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔ 
گورونانک دیوجی کے555ویں جنم دن تقریبات بارے تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔سکھ یاتریوں کی آمد،قیام کیلئےرہائشگاہوں کی فراہمی کے معاملات زیر بحث آئے ،رسومات کی ادائیگی اورنقل و حمل کیلئےٹرانسپورٹ، بالخصوص سکیورٹی معاملات بھی زیربحث آئے ۔
ایڈیشنل سیکرٹری شرائنزسیف اللہ کھوکھ نے  صوبائی وزیر کو بریفنگ دی ۔ وفاقی حکومت نےبھارتی سکھ یاتریوں کےدورہ پاکستان کےشیڈول کی منظوری دیدی۔پاکستانی ہائی کمیشن3000کےقریب بھارتی سکھ یاتریوں کو10یوم کا ویزا جاری کرے گا۔سکھ یاتری14نومبر کوواہگہ چیک پوسٹ کے راستے پاکستان پہنچیں گے،واہگہ چیک پوسٹ پرصوبائی وزیر اقلیتی امور سرداررمیش سنگھ اروڑہ استقبال کریں گے۔ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز سیف اللہ کھوکھر،ممبران پی ایس جی پی سی بھی یاتریوں کا استقبال کریں گے۔بھارتی سکھ یاتریوں کوواہگہ چیک پوسٹ پرگوروکالنگر پیش کیا جائے گا،یاتریوں کوبراہ راست گورودورہ جنم استھان ننکانہ صاحب لے جایا جائے گا، یاتری 15 نومبر کو پاکستان آئیں گے اور 23 نومبر  کو واپس جائیں گے ۔

بابا گرونانک سکھ  مذہب کے بانی اور دس سکھ گروں  کے پہلے گرو  تھے ، ان کا جنم دن کاتک مہینے میں پورے چاند کی رات کو منایا جاتا ہے ۔

مزیدخبریں