اہم شہروں کے درمیان ٹرین سروس بحال کر دی گئی

7 Oct, 2024 | 05:48 PM

Waseem Azmet

سٹی42:   پاکستان ریلوے نے عوام کی سہولت کے پیش نظر بولان ایکسپریس کو بحال کردیا۔

کراچی سے کوئٹہ  اور کوئٹہ سے کراچی کیلئے  بولان ایکسپریس کو 11 اکتوبر سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ،بولان ایکسپریس کو بلوچستان میں دوزان برج کے دہشتگردی کے ایک واقعہ میں تباہ ہونےکے باعث  عارضی طور پر روک دیا گیا تھا۔ 

ریلوے حکام  نے بتایا ہے کہ بلوچستان میں دوزان برج کا مرمتی مکمل ہونے  کے قریب پہنچ چکا ہے۔ اب یہاں سے ٹرین بحفاظت گزر سکتی ہے۔ 

کراچی اور کوئٹہ کے درمیان سفر کا سستا ترین وسیلہ بہت روز سے میسر نہ ہونے کے سبب دونوں شہروں سے آنے جانے والے ہزاروں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ 

مزیدخبریں