ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیاحت کے تمام امور ایک ہی اتھارٹی دیکھے گی ،نئی اتھارٹی کےقیام کی تجویز

 سیاحت کے تمام امور ایک ہی اتھارٹی دیکھے گی ،نئی اتھارٹی کےقیام کی تجویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 راو دلشاد: سیاحت کے فروغ کیلئے تمام امور ایک اتھارٹی کے سپرد کرنے پر غورشروع کردیا گیا ، سیاحت کےتمام امور کو صرف ایک اتھارٹی ہی دیکھے، سب کمیٹی نے تجویز پیش کر دی۔
صوبائی وزیرقانون ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیرصدارت پنجاب ٹورزام پروموشن اینڈ ڈویلپمنٹ کی سب کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی، سیکرٹری قانون، سیاحت، ایکسائز کے علاوہ خزانہ و قانون کے افسران نے شرکت کی۔ سیاحت سے متعلقہ تمام شعبوں کے امور کی انجام دہی کیلئے، پنجاب ٹورزام کلچراینڈ ہیرٹیچ اتھارٹی کے قیام کی تجویز دی گئی۔ اس موقع پر وزیرقانون و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہاکہ اتھارتی کے قیام کیلئےقانون سازی کی جائیگی۔ نئی اتھارٹی میں سیاحت سے جڑے تمام شعبوں کو ایک جگہ یکجا کر دیا جائیگا۔ قانون سازی کیلئے کمیٹی اپنی سفارشات اعلی احکام کو ارسال کرے گی