سٹی42: قومی اسمبلی کےسپیکر نے پارٹی پالیسی سے انحراف پر رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا خط الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھیج دیا۔
مسلم لیگ ن کےصدر نوازشریف نے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کے لئے اسپیکر قومی اسمبلی کو ڈیکلیریشن بھجوایا تھا جس پر سپیکر ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو عادل بازئی کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کے لئے خط لکھ دیا ہے ، سپیکر نے خط میں آرٹیکل 63 اے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے الیکشن کمیشن عادل بازئی کی نشست خالی قرار دے۔
عادل بازئی نے این اے 262 سے نشست جیت کر مسلم لیگ نون میں شامل ہونے کا بیان حلفی جمع کروایا تھا لیکن ایوان میں عادل بازئی حکومتی بینچز کی بجائے اپوزیشن کا حصہ بنے ہوئے ہیں ۔