ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت میں موجود بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم جمعہ کی ادائیگی کیلئے مسجد کیوں نہ جاسکی؟

بھارت میں موجود بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم جمعہ کی ادائیگی کیلئے مسجد کیوں نہ جاسکی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  بنگلادیشی ٹیم ان دنوں ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے بھارت میں موجود ہے لیکن بنگلادیشی ٹیم کا بھارت ٹور نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے مسجد نہ جاسکنے کے سبب تنازعات میں گھر گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلادیشی کھلاڑی نماز جمعہ کے لئے مسجد نہیں جاسکے اور کھلاڑیوں نے جمعے کی نماز بھی ہوٹل میں ہی ادا کی، میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بنگلادیشی کھلاڑی جمعے کی نماز کیلئے مسجد جانے کے خواہش مند تھے لیکن انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر  کھلاڑیوں کو مسجد جانے کی اجازت نہ مل سکی۔

بنگلادیش میں ہندوؤں کے خلاف ہونے والے مظالم کے جواب میں بھارت میں ہندو تنظیمیں سراپا احتجاج ہیں، بھارتی تنظیم ہندو مہاسبھا نے میچ کے روز شہر کو بند کرنے اور دیگر تنظیموں نے احتجاج کی کال دی تھی۔

تاہم گوالیار کے انسپکٹر جنرل اروند سکسینا نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ گوالیار میں پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران سکیورٹی کے پیش نظر 2500 سے زیادہ پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ، اس سے قبل بھی شہر بھر میں حفاظتی انتظامات کیے گئے لیکن اس کے باوجود بنگلادیشی ٹیم مسجد نہیں آئی، آئی جی نے بتایا کہ مسجد ہوٹل سے 3 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے جہاں مہمان ٹیم مقیم ہے۔

واضح رہے کہ بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی 9 اکتوبر کو نئی دہلی جب کہ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 12 اکتوبر کو  حیدر آباد میں کھیلا جائے گا۔