ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علی امین گنڈا پور کی نااہلی کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

علی امین گنڈا پور کی نااہلی کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی نااہلی کے لئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست ایڈووکیٹ عزیز الدین کاکا خیل کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی، درخواست میں وفاقی و صوبائی حکومت، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، گورنر اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی، علی امین گنڈا پور نے جلسوں کے لیے سرکاری وسائل استعمال کیے، وزیراعلیٰ کے منصب پر فائز ہو کر سرکاری وسائل سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیے جا سکتے۔

پشاور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے لشکر کے ساتھ وفاقی حکومت پر چڑھائی کی جو تشویش ناک ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو آرٹیکل 62 کے تحت نااہل کیا جائے، درخواست میں وزیراعلیٰ کو کام سے روکنے کے لیے حکم امتناع کی استدعا بھی کی گئی ہے۔