ویب ڈیسک:وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ کراچی میں ایئر پورٹ کے قریب ہونے والا دھماکہ بزدل دشمن کی پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی گھناؤنی سازش ہے۔
محسن نقوی نے کراچی ایئر پورٹ کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔وزیرِ داخلہ نے دھماکے میں 2 چینی شہریوں کے جاں بحق ہونے پر تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ان کا کہنا ہے کہ جاں بحق چینی شہریوں کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اس المناک واقعے کے ذمے داران قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائیں گے۔
قبل ازیں ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے بھی کراچی ایئر پورٹ کے قریب چینی انجینئرز پر دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کرتےہوئےکہا تھا کہ حملے میں چینی شہریوں کے ہلاک، زخمی ہونے پر متاثرہ خاندانوں، بشمول چینی باشندوں اور پاکستانیوں کیلئے گہری تعزیت و اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔