سلمان خان سے شادی کی خواہشمند لڑکی کو کیا جواب ملا؟

7 Oct, 2024 | 02:54 PM

ویب ڈیسک: بالی ووڈ اداکار ارباز خان نےسلمان خان سے شادی کی خواہشمند لڑکی کو سوشل میڈیا پر کیےگئے سوال کا ایسا جواب دیدیا کہ ہر کسی کی ہنسی چھوٹ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق اداکارارباز خان نے انسٹاگرام پرایک آسک می ایتھنگ (اے ایم اے) سیشن کا انعقاد کیا، جس میں انہیں مداحوں کی جانب سے مزاحیہ سوالات موصول ہوئے، جن کےجواب اس سے بھی زیادہ دلچسپ تھے۔

انسٹاگرام صارفین میں سے ایک صارف نے اربازخان کے بڑے بھائی سلمان خان سے شادی کرنےکی خواہش کا اظہار کیا، اس نے اربازخان سےپوچھا کہ کیا وہ ان کے ”بڑے بھائی کی بیوی“ بن سکتی ہیں، تو اربازخان نے فورا اسمارٹ جواب دیا، ’میں کیا کہوں؟ لگے رہو منا بھائی!‘

اس کے علاوہ ایک مداح نے ارباز سے ان کی ’اگلی شادی‘ کے منصوبے کے بارے میں پوچھا؟ اداکار نےہنستے ہوئے چہرے اور ہاتھ جوڑ کر ایموجیزکے ساتھ کہا، بس ہو گیا بھائی۔

ایک انسٹاگرام صارف نے پوچھا کہ شوریٰ سب سے بہتر کیا پکاتی ہے؟ ارباز خان نے جواب دیا کہ مذاق (ہنستے ہوئے چہرے کا ایموجی)، صرف مذاق کر رہا ہوں، وہ مٹن بریانی اچھی پکاتی ہیں۔

مزیدخبریں