ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نادہندہ امیدواروں کو انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کی درخواست ، سماعت21 اکتوبرتک ملتوی

نادہندہ امیدواروں کو انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کی درخواست ، سماعت21 اکتوبرتک ملتوی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : نااہل ،سزاء یافتہ،نادہندہ امیدواروں کو انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کی درخواست  پر ہائیکورٹ نے فریقین کے وکلاء کو 21 اکتوبر کو دلائل دینے کی ہدایت کر دی۔

جسٹس فاروق حیدرکی سربراہی میں تین رکنی بنچ نےسماعت کی، وفاقی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل، سٹیٹ بنک کے نمائندوں سمیت دیگر وکلاء پیش ہوئے، جسٹس فاروق حیدر نے ریمارکس دیئے کہ عدالت ایسا فیصلہ دے گی جو مثالی ہوگا۔ عدالت کو اندازہ ہے کہ آپ کی پٹیشنز شفافیت کیلئے اورنظام کی بہتری کیلئے ہوتی ہیں۔ عوامی نمائندگی ایکٹ تو غیرموثر ہونے پر درخواست قابل سماعت نہیں رہی۔ درخواست میں اچھے سوالات اُٹھائے گئے ہیں۔موجودہ قانون میں بھی کوئی سقم ہیں تو تازہ درخواست آنی چاہئے۔ درخواستگزار وکیل اظہرصدیق نے موقف اختیارکیاکہ آئین کےآرٹیکل 218 پر عملدرآمد الیکشن کمیشن کی بنیادی ذمہ داری ہے۔2013 کےالیکشن میں لارجر بنچ بن گیاتھا تاکہ یہ درخواستیں ایک ہی بار نمٹاجائیں۔میں تو ہرالیکشن میں یہ درخواست لیکرآتا ہوں تاکہ معاملات درست ہوں۔ تو پھر2024 والی پٹیشن کوہی سماعت کرلیاجائے۔ دورکنی بنچ نے الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹادی، نادرا،ایف بی آر،الیکشن کمیشن کے وکلاء کوحاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی مزید سماعت21 اکتوبرتک ملتوی کردی گئی ۔
 

Ansa Awais

Content Writer