چیف منسٹر ٹرانسپورٹ پروگرام، 19 وویمن کالجز کو بسیں دے دی گئیں

7 Oct, 2024 | 01:09 PM

راؤ  دلشاد:وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے گرلز کالجز کےلئےچیف منسٹر ٹرانسپورٹ پروگرام فار وویمن کا افتتاح کر دیا۔مریم نواز شریف نے ٹرانسپورٹ پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے طالبات کو پاس بلا لیا،طالبات نے گلدستہ پیش کیا۔

چیف منسٹر ٹرانسپورٹ پروگرام کے تحت 19 وویمن کالجز کو بسیں دے دی گئیں،وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے بسوں کی چابیاں خواتین کالجز کے پرنسپلز کے حوالے کیں۔
وزیر اعلی مریم نوازشریف نے خواتین کالجز کی بسوں کا معائنہ بھی کیا۔گرلز کالجز کے لئے ائیر کنڈیشنڈ بسوں کی فراہمی کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ اس مو قع پر سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر فرخ نوید نےچیف منسٹر ٹرانسپورٹ پروگرام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی،بریفننگ میں بتایا گیا کہ پنجاب کے 76 کالجز کو تین مراحل میں بسیں فراہم کی جائیں گی ،پہلے مرحلے میں ٹرانسپورٹ سے محروم 19 تحصیلوں کو بسیں دی گئی ہیں۔ 


 پہلے مرحلے میں بھکر ،سیالکوٹ، چنیوٹ، کمالیہ، حاصل پور، ملکوال، فیروز والا، شور کوٹ، جتوئی فتح جنگ، حسن ابدال کے، گرلز کالجز کو بسیں مل گئیں علاوہ ازیں کوٹ مومن ، جلال پور پیر والا ، کلر سیداں ،پنڈی گھیب منچن آباد , شرق پور کے گرلز کالجز کو بھی بسیں مل گئیں۔

دوسرے مرحلے میں نوشہرہ ورکاں، دینہ، یزمان، پنڈی بھٹیاں ، لالیاں، بھوانہ، کوٹ ادو، ٹیکسلا ، سرائے عالمگیر پیلاں،علامہ اقبال ٹاؤن لاہور ، عیسی خیل ، رائے ونڈ اور سوہاوہ کے گرلز کالجز کو بھی فروری 2025 بسیں مل جائیں گی ۔
بریفننگ میں بتایاگیا کہ مارچ اپریل 2025 تک تیسرے مرحلے میں مزید 2 بسیں اور 32 کوچز مزید 35 تحصیلوں کو فراہم کردی جائینگی ۔ 

چیف منسٹر ٹرانسپورٹ پروگرام فار وویمن کی افتتاحی تقریب کے موقع پرسینٹر پرویز رشید ، سینئر منسٹر مریم اورنگزیب ، وزیر اطلاعات وثفافت عظمی زاہد بخاری، وزیر تعلیم رانا سکندر حیات، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری ، پرنسپل سیکرٹری اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔
 
 
 
 

مزیدخبریں