پنجاب پولیس کے بڑے افسران کےتقرر وتبادلے

7 Oct, 2024 | 12:43 PM

علی ساہی: پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر منسٹریل کیڈر کے افسران کے تقرر وتبادلوں کے احکامات جاری ،سالہا سال سے پرکشش سیٹوں پر تعینات 21 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور آفس سپرٹنڈنٹ کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق آئی جی پنجاب کے حکم پر اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کیا، محمد امتیاز کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ایچ پی ہیڈ کوارٹر لاہور، محمد نصیب ناز کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپیشل برانچ ہیڈ کوارٹر لاہور،محمد رمضان کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈی جی خان ریجنل آفس، محمد اختر کو ملتان ریجنل آفس تعینات کیا گیا۔

محمد یاسین کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ایچ پی ہیڈ کوارٹر لاہور،مس تسمیہ بوٹا کو گوجرانوالہ ریجن،افتخار علی خان کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹر لاہور، سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹر لاہور،محمد طاہر کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر راولپنڈی ریجنل آفس، عبدالخالق کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملتان ریجن مقرر کیا۔

مزیدخبریں