ناجائز اسلحہ کے خاتمے کیلئے سخت کریک ڈاؤن جاری

7 Oct, 2024 | 12:36 PM

علی ساہی:وزیر اعلی مریم نواز شریف کا محفوظ پنجاب ویژن ،پولیس ٹیمیں لاہور سمیت صوبے کے تمام اضلاع کو ناجائز سلحہ کے پاک کرنے کیلئے شب وروز مصروف عمل ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق خصوصی مہم کے دوران رواں برس ہزاروں کی تعداد میں خطرناک آتشی ہتھیار، گولیاں اور کارتوس برآمد کئے، لاہور سمیت صوبہ بھر میں ملزمان کے قبضہ سے 1302 کلاشنکوف برآمد کی گئیں،6461 پسٹل، 2768 بندوقیں، 2521 رائفلز، 603 ریوالور برآمد کئے۔
ملزمان سے 02 لاکھ 62 ہزار 583 گولیاں اور کارتوس برآمد ہوئے،صوبائی دارالحکومت میں ملزمان کے قبضے سے 118 کلاشنکوف، 7368 پسٹل برآمد کئے،لاہور میں 519 رائفلز، 282 بندوقیں اور 64 ریوالور برآمد ہوئے۔

 ترجمان پنجاب پولیس کا کہناتھا کہ 41 ہزار 597 گولیاں بھی ملزمان کے قبضے سے برآمد کی گئیں،آئی جی پنجاب نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی تشہیر اور ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کی۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک ویڈیوز میں اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزمان کو بلا تفریق قانون کی گرفت میں لایا جائے ،اسلحہ کے کاروبار میں ملوث ڈیلرز کے لائسنس اور سٹاک انسپکشن کا عمل باقاعدگی سے سر انجام دیا جائے،آر پی اوز، ڈی پی اوز ناجائز اسلحہ کے کریک ڈاؤن کی ہفتہ وار رپورٹس سی پی او بھجوائیں۔

مزیدخبریں