ویب ڈیسک: راولپنڈی میں امن وامان و سکیورٹی خدشات کے باعث اڈیالہ جیل میں ہر قسم کی ملاقاتوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔
اڈیالہ جیل میں ہر قسم کی ملاقاتوں پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا،وزارت داخلہ کی جانب سےنوٹی فکیشن کے مطابق تاحکم ثانی کسی بھی قسم کی ملاقات کی اجازت نہیں ہوگی،ملاقاتوں پر پابندی کااطلاق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر بھی ہوگا۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں پر پابندی سکیورٹی وجوہات کے باعث لگائی گئی ہے،ملاقاتوں پر پابندی کا فیصلہ پنجاب حکومت نے کیا ہے،شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے سلسلے میں جڑواں شہروں میں سیکورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔