190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: تحریک انصاف کے وکیل کی درخواست پرسماعت ملتوی

7 Oct, 2024 | 11:44 AM

Ansa Awais

سٹی42 : احتساب عدالت اسلام آباد نے تحریک انصاف کے وکیل کی درخواست پرسماعت 19 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔

 احتساب عدالت اسلام آباد بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں پیشرفت، جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کیس پر سماعت کی۔

 پی ٹی آئی وکیل مرتضیٰ طوری نے سماعت ملتوی کرنے کے لیے درخواست دائر کردی، عدالت نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور کرلی۔

 احتساب عدالت نے کیس کی سماعت 19 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
 

مزیدخبریں