کراچی دھماکہ قابل مذمت، ملوث عناصر ملک دشمن ہیں: وزیراعظم

7 Oct, 2024 | 11:28 AM

 ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کراچی میں گزشتہ رات ہونے والے المناک واقعے پر گہرا صدمہ اور دکھ ہوا، واقعے کے مرتکب پاکستان کے کھلے دشمن ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 2 قیمتی چینی جانیں ضائع ہوئیں اور ایک زخمی ہوا، اس گھناؤنے فعل کی شدید مذمت کرتا ہوں، چینی قیادت اور چین کے عوام بالخصوص متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔

 انہوں نے کہا ہے کہ اندوہناک واقعے کے مرتکب پاکستانی نہیں بلکہ پاکستان کے کھلے دشمن ہیں، ان کی شناخت اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا ہے کہ پاکستان اپنے چینی دوستوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے، ہم ان کی سلامتی اور بہبود کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ 

مزیدخبریں