ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹریفک وارڈنز کی فلاح وبہبود کیلئےاحسن اقدام

 ٹریفک وارڈنز کی فلاح وبہبود کیلئےاحسن اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:سی ٹی او لاہور کا ٹریفک وارڈنز کی فلاح وبہبود کیلئے ایک اور احسن اقدام،ٹریفک پولیس اورہولسٹک کئیرلیب کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط۔

تفصیلات کےمطابق وارڈنز ہولسٹک لیب سے50فیصد ڈسکاؤنٹ پرمختلف سروسزحاصل کرسکتے ہیں، شہید فیملی سمیت مستحق ٹریفک سٹاف کو 100فیصدتک فری سروسز میسرہونگیں،سی ٹی او عمارہ اطہر اور سی ای او لیب محمدفیضان نے معاہدے پر دستخط کئے۔
وارڈنز کو ہوم سروس ٹیسٹوں کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی،ٹریفک اہلکار 6فیملی ممبرزکےمیڈیکل ٹیسٹ ڈسکاؤنٹ پر کروا سکیں گے۔