ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان ٹیسٹ: پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ملتان ٹیسٹ: پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ملتان ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

 ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ٹیم میں 2 سپنرز اور 3 فاسٹ بولر ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ہم چیزوں کو تبدیل کر کے ٹریک پر واپس آنا چاہتے ہیں۔انگلینڈ کے کپتان اولی پاپ نے کہا کہ ہم ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے تا ہم پاکستانی  بیٹسمینوں کو جلد سے جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے ۔ 

 پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کپتان شان مسعود، سعود شکیل، بابر اعظم، صائم ایوب اور عبداللّٰہ شفیق ٹیم میں شامل ہیں،محمد رضوان، سلمان علی آغا اور عامر جمال بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں،اس کے علاہ شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد بھی ٹیم میں ہیں۔

 انگلینڈ کی فائنل الیون میں اولی پاپ کپتان، زیک کرولی، بین ڈکٹ، جو روٹ اور ہیری بروک،جیمی سمتھ، کرس ووکس، گس ایٹکنسن، جیک لیچ، شعیب بشیر اور برائیڈن کارس شامل ہیں۔