ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہنگاموں میں گرفتار پی ٹی آئی کارکنان مقدمے سے ڈسچارج

لاہور ہنگاموں میں گرفتار پی ٹی آئی کارکنان مقدمے سے ڈسچارج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق:5 اکتوبر کو لاہور ہنگاموں میں گرفتار ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نے 17 افراد کو مقدمے سے ڈسچارج کیا، مسرت جمشید چیمہ، رائے محمد علی سمیت دیگر کو مقدمے سے ڈسچارج کیا گیا ہے،عدالت نے تحریری حکم میں کہا ہے کہ پولیس نے ڈنڈے برآمد کرنے اور تفتیش کے لیے 10 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، جسمانی ریمانڈ کی درخواست کے ساتھ کوئی ایم ایل سی موجود نہیں، تفتیشی افسر بھی تک سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ پولیس کی جانب سے لگائے گئے الزام بظاہر درست نہیں، پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کی جاتی ہے، تمام گرفتار افراد کو مقدمے سے ڈسچارج کیا جاتا ہے، گرفتار افراد کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو فوری رہا کر دیا جائے۔