علی امین گنڈاپور ’ڈرامہ‘ پوری پی ٹی آئی ڈرامے پر لگی ہوئی تھی: رانا ثنا اللہ

7 Oct, 2024 | 09:02 AM

ویب ڈیسک: وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپورڈرامہ‘ ہے اور پوری پی ٹی آئی اس ’ ڈرامے‘ پر لگی تھی کہ وزیراعلیٰ مسنگ پرسن ہے۔

تفصیلات کے مطابق رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان معاشی بحران سے نکل رہا ہے، یہ چاہتے ہیں بحران سے ملک نہ نکلے، یہ چاہتے ہیں ایس سی او کو سبوتاژ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے دیکھا کہ ڈرامہ ناکام ہو رہا ہے تو اسمبلی میں اسپیچ کرائی، پنجاب کے لوگوں کو سمجھ آگئی، یہ ملک دشمن ہیں، فتنہ ہیں، ملک میں افراتفری اور انارکی چاہتے ہیں۔

اس سے قبل وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ کا کہناتھا کہ تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ لیڈر روپوش ہوجائے، علی امین گنڈاپور بتائیں کہ انہوں نے یہ ڈرامہ کیوں رچایا؟ کمپین شروع کی گئی کہ علی امین کو اغوا کرلیا گیا۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ جھوٹ ان کا وطیرہ ہے، امن و امان تباہ کرنے کا ان کا منصوبہ ناکام ہوا، ملک کی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے والے ایکسپوژ ہوں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روزخیبر پختونخوا کے وزیرا علیٰ علی امین گنڈاپور 24 گھنٹے سے زائد وقت تک منظر عام سے غائب رہنے کے بعد اچانک صوبائی اسمبلی میں پہنچ گئے تھے۔

مزیدخبریں