ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک

سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 فاران یامین:میانوالی کے قریب کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) کی کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

 ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق میانوالی مکڑوال کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فتنہ الخوارج کے 7 خطرناک نامعلوم دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ 8 فرار ہوگئے۔

سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی، دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد اپنے ھی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے،جبکہ 8 اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں سے 6 دستی بم،سیفٹی فیوز وائر ،7کلاشنکوف ، گولیاں اور بارودی مواد برآمد  ہوا،فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، سی ٹی ڈی ٹیموں نے مکڑوال قریب ناکہ بندی کرلی ، ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگرد میانوالی پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر چکے تھے۔