ٹوٹی گلیاں، پینے کے پانی کے مسائل؛ لاہور مسائلستان بن گیا

7 Oct, 2024 | 01:01 AM

Waseem Azmet

سٹی42:  ٹاؤن شپ بلاک 12،11کے مکین سوئی گیس کی عدم فراہمی پر سراپااحتجاج , گنگارام ، مسین روڈ،شالیمارلنک روڈسمیت دیگر علاقوں کے فلٹریشن پلانٹ ناکارہ   ہونے سے شہری پانی کی بوند بوند کو تر س گئے۔ حسن آباد کھجور والی گلی،مومن پورہ اور مین گرومانگٹ مسائل کا گڑھ بن گئے۔تفصیلات اس رپورٹ میں ۔

ٹاؤن شپ میں گیس کی سپلائی بند ہونے پر احتجاج
ٹاؤن شپ بلاک 12،11کے مکین سوئی گیس کی عدم فراہمی پر سراپااحتجاج۔۔مظاہرین کی جانب سے محکمہ سوئی گیس کیخلاف نعر ے بازی کی گئی ۔۔وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے حلقے میں سوئی گیس کی عدم فراہمی کا نوٹس لے کر گیس فراہمی یقینی بنائیں۔

گنگارام میسن روڈ واٹرفلٹریشن پلانٹ  غیر فعال
گنگارام ، مسین روڈ کا واٹر فلٹریشن پلانٹ عرصہ دراز سے غیر فعال۔۔ صاف پانی کی فراہمی نہ ہونے سے مکین بیماریوں کا شکارہونے لگے ۔۔رہائشیوں نے انتظامیہ سے فلٹریشن پلانٹ بحال کروانے کی درخواست کردی۔


شالیمار لنک روڈ کا واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی ناکارہ
شالیمارلنک روڈعلی ہجویری مسجدکےقریب نصب واٹرفلٹریشن پلانٹ غیرفعال۔۔ پلانٹ پر لگےتمام نلکے ناکارہ ہوگئے۔ ۔ علاقہ مکین مہنگے داموں پانی خرید کر ضرورت پوری کرنے لگے۔۔اہل علاقہ نے متعلقہ انتظامیہ اور سیاسی قیادت سے پلانٹ کی بحالی کا مطالبہ کردیا۔


خیبر بلاک اقبال ٹاؤن کا واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی خراب 
خیبر بلاک اقبال ٹاؤن کا واٹر فلٹریشن پلانٹ عرصہ دراز سے انتظامیہ کی غفلت کا شکار۔۔ فلٹریشن پلانٹ کے نلکے اور مشینری موجود ہونے کے باوجود بھی علاقہ مکین صاف پانی سے محروم ہیں ۔۔۔مکینوں نے انتظامیہ سے فلٹریشن پلانٹ کی بحالی کا مطالبہ کردیا۔

ہربنس پورہ روڈ گل گلی کا واٹر فلٹریشن پلانٹ جواب دے گیا
ہربنس پورہ روڈ گل گلی کے قریب واقع فلٹریشن پلانٹ بھی جواب دے گیا۔۔ شہریوں کو صاف پانی کے حصول میں مشکلات کا سامنا۔۔ شہریوں نے متعلقہ حکا م سے فلٹریشن پلانٹ کی فوری مرمت کا مطالبہ کیا ہے۔

حسن آباد کھجور والی گلی ٹوٹ پھوٹ کا شکار
حسن آباد کھجور والی گلی کی متعدد گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئیں ۔۔زبوں حال گلیوں کے باعث علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ برسات کے موسم میں گٹر ابلنے سے گلیوں میں سیوریج کا پانی جمع ہو جاتا ہے۔۔ اعلیٰ حکام سے سیوریج مسائل حل کرنے کی استدعا ہے۔

مومن پورہ میں سیوریج کے مسائل
دروغہ والا کے علاقے مومن پورہ میں سیوریج کے ناقص انتظامات۔۔علاقہ مکینوں نے سینٹ کتھولک چرچ کے باہر واسا انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے بتایا کہ واسا انتظامیہ اور سیاسی قیادت کو متعدد بار شکایات درج کروائی ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوتی۔

مین گرومانگٹ روڈ پر سیوریج کا ناقص نظام۔۔ گٹر ابلنے سے سیوریج کا پانی روڈ پر جمع ۔۔ تعفن اور آلودہ پانی بیماریاں پھیلا نے لگا۔۔ علاقہ مکینوں نے انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ سیوریج مسائل کو حل کرے ۔

بھٹہ نمبر ایک باگڑیاں میں سہولیات کا فقدان ہے ۔۔ علاقہ کی متعدد گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکارہیں ۔۔سیوریج کا ناقص نظام ،جگہ جگہ گندگی کے ڈھیرلگ گئے ۔۔ مچھروں کی افزائش سے علاقہ مکین بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔ انتظامیہ اور حکومت سے مطالبہ ہے کہ علاقہ کے مسائل حل کروا ئے جائیں ۔

پی ایچ اے کی غفلت کے باعث جوہر ٹاؤن میاں مظہر پارک کی ابتر صورتحال ۔۔پارک میں نصب بینچز ، جھولے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئے۔ پارک کے حفاظتی جنگلے زنگ آلودہ ہو کر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے پارک کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔


گوپال نگر کاعوامی پارک انتظامیہ کی غفلت کی بھینٹ چڑھ گیا۔۔ صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور عدم توجہی کے باعث پارک گندگی کا ڈھیر بن گیا۔
پارک میں جمع سیوریج کے پانی کے باعث مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہونے لگا۔۔ مکینوں نے انتظامیہ سے عوامی پارک کی زبوں حالی کا نوٹس لینے کی اپیل کردی۔


لاہورمیں بس سٹاپس کا شدید فقدان۔۔عام شاہرا ہیں تو دور ماڈل شاہراؤں پر بھی بس سٹاپس موجو نہیں۔ ۔فیروزپور روڈ، مال روڈ پر بس سٹاپس نہ ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کی سہولت کے لئے بس سٹاپس کی فراہمی کو یقینی بنائے ۔


گرین ٹاؤن ،حسن بصری روڈ پرتجاوزات کی بھرمار سے شہری پریشان ہوگئے ۔۔جگہ جگہ عارضی سٹالز قائم،شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا رہنے لگا۔۔مکینوں نے انتظامیہ سے جلد از جلد تجاوزات ہٹانے کے لئے اقدامات یقینی بنا نے کامطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں