ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کا اہم رہنما گرفتار

 پی ٹی آئی کا اہم رہنما گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی کو گرفتار کرلیا گیا۔ اعظم سواتی کے خلاف سپریم کورٹ کے باہر احتجاج اور  ہنگامہ  آرائی پر مقدمہ درج ہے۔

ذرائع کے مطابق اعظم سواتی کو گزشتہ روز ایکسپریس چوک سے گرفتار کیا گیا تھا۔

اسلام آباد پر 5 اکتوبر کے دھاوا کے دوران دہشتگردی، توڑ پھوڑ اور پولیس اہلکاروں پر تشدد، سرکاری املاک کو  نقصان پہنچانے کے سنگین الزامات کے تحت  راولپنڈی میں  عمران خان سمیت پارٹی کی مقامی قیادت اور کارکنان کے خلاف 2 مختلف تھانوں میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

مقدمات میں دہشتگردی، اقدام قتل،اغوا، ڈکیتی،کارسرکارمیں مداخلت اور پولیس اہلکاروں پرحملے کی دفعات شامل ہیں۔