کراچی ائیرپورٹ کے قریب دھماکہ، جانی نقصان کی اطلاعات

7 Oct, 2024 | 12:12 AM

سٹی42: کراچی ائیرپورٹ سنگنل کے قریب دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

 ایس ایس پی ملیر کے مطابق کراچی میں ائیرپورٹ سگنل کے قریب زودار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں  6 افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایس ایس پی ملیر نے بتایاکہ بطاہر ایسا لگتا ہے دھماکا آئل ٹینکر میں ہوا۔

پولیس اور رینجرز اہلکار موقع پر پہنچ گئے جبکہ فائربریگیڈ کا عملہ بھی پہنچ گیا جو  گاڑیوں میں لگی آگ بجھانےکی کوشش کررہی ہیں۔ 

دھماکے سے 2 گاڑیوں اور 2 موٹر سائیکلوں میں آگ لگی ہے۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق ائیرپورٹ پر تمام تنصیبات محفوظ ہیں۔

دھماکےکی آواز کریم آباد، ڈیفنس اور جمشید روڈ کےاطراف بھی سنی گئی۔ 

مزیدخبریں