بھارتی ائیر فورس کے یوم تاسیس کی تقریب میں چار افراد ہلاک، 96 ہسپتال پہنچ گئے

7 Oct, 2024 | 12:03 AM

سٹی42: بھارت میں 6 اکتوبر کو چنئی کے مرینا بیچ پر منعقدہ انڈین ایئر فورس (IAF) کے ایئر شو میں  ہجوم  کو سنبھالنے کے ناقص انتظام کی وجہ سے چار لوگوں کی موت کی تصدیق کی گئی ہے۔ کم از کم 96 دیگر افراد کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

چنائی میں ساحل سمند پر انڈین ائیر فورس کی تقریب میں یہ اموات  بہت بڑے ہجوم کے تھوڑی جگہ پر دھکم پیل کرنے، کمزور لوگوں میں اچانک شدید گھٹن اور گرمی سے پانی کی کمی، تھکن اور  بری طرح دب جانے کی وجہ سے ہوئیں۔ حکام نے بتایا کہ وہ اس واقعہ کو "بھگدڑ " نہیں کہہ سکتے کیونکہ بھگدڑ نہیں نچی تھی۔ لوگ ہجوم میں پھنس جانے کی وجہ سے مرے۔

جنوبی ریاست تامل ناڈو کے دارالحکومت چنئی جسے پہلے مدراس کہا جاتا تھا، میں  بھارت کی ائیر فورس کے یوم تاسیس پر 21 سال کے وقفے کے بعد  بہت بڑا ائیر شو ہوا جسے دیکھنے کے لئے لوگوں کی بہت بڑی تعداد آتی ہے۔ 6  اکتوبر کو اس شو کو دیکھنے کے لیے 13 لاکھ سے زیادہ لوگ ٹرین، میٹرو، کاروں اور بسوں کے ذریعے پنڈال تک پہنچے تھے، جس نے ایئر شو   کو  سب سے بڑے اجتماع کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے حوالے سے " لمکا بک آف ریکارڈز "  میں شامل کروا دیا۔ تاہم فخر کا یہ لمحہ اس وقت تباہ کن  بن گیا جب لوگوں نے تقریب کے بعد  واپس جانے کے لئے پنڈال چھوڑنے کی کوشش کی اور حکام  واپس جانے کی کوشش میں پھنسی بھیڑ کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہے۔

 مرنے والوں کی شناخت سری نواسن (48)، کارتیکیان (34)، جان بابو (56) اور دنیش کے طور پر کی گئی ہے۔ اس تقریب کا اہتمام IAF نے اپنی 92 ویں سالگرہ کی یاد میں کیا تھا۔

ڈی ٹی نیکسٹ کے مطابق، کچھ لوگ، ایک مایوس کن کوشش میں، کامراج سلائی پر واقع مدراس یونیورسٹی کے کیمپس میں داخل ہو کر بھیڑ کو عبور کرنے میں کامیاب ہو گئے، 

آئی اے ایف کے عہدیداروں نے کہا کہ انہیں ایئر شو کے لئے چنئی کے مرینا بیچ پر کم از کم 10 لاکھ افراد کے جمع ہونے کی توقع تھی اور اس اندازے کے مطابق انتظامات کئے گئے تھے۔ "لوگ صبح 7 بجے سے ساحل سمندر پر جمع ہونا شروع ہو گئے اور جب شو دوپہر 1 بجے کے قریب ختم ہوا۔ پورا ہجوم ایک ہی وقت میں پنڈال سے نکل گیا جس سے افراتفری پھیل گئی.‘‘ 

چنئی 21 سال کے وقفے کے بعد ایک ایئر شو کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ ایئر فورس اور تامل ناڈو حکومت کے حکام نے اس تقریب کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی۔ لیکن مہمانوں کو سنبھالنے کے لئے اتنے ہی بڑے پیمانے پر انتظامات نہیں کئے گئے۔ عوام کے لیے جو انتظامات اور سہولتیں رکھی گئی تھیں، وہ ناکافی نکلیں۔ بہت سے لوگوں کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ پانی کی کمی سے بیہوش ہو گئے ہیں، کیونکہ وہ پینے کے پانی تک رسائی حاصل کرنے یا جگہ چھوڑنے سے قاصر تھے۔

بہت سے تماشائیوں نے انتظامات کے فقدان کی شکایت کی اور ایمبولینسوں کے ہجوم میں پھنس جانے اور ہنگامی خدمات سے مدد نہ ملنے کی ویڈیوز پوسٹ کیں۔

دن کے وقت درجہ حرارت 36 ڈگری تک بڑھنے کے باوجود  ائیر شو دیکھنے کے لئے آئے ہوئے لوگ ساحل سمندر کے ساتھ مختلف مقامات پر پھنسے ہوئے تھے۔ کئی ٹرین اسٹیشنوں جیسے کہ گورنمنٹ اسٹیٹ میٹرو اسٹیشن اور چنتادریپیٹ ایم آر ٹی ایس اسٹیشن پر بھی افراتفری کا راج رہا۔

سیکورٹی انتظامات کی نگرانی کرنے والے ایک اور پولیس افسر نے  بتایا کہ چنئی میٹرو نے ٹرینوں کی تعدد میں اضافہ اس وقت کیا جب میٹرو سٹیشنوں پر بہت زیادہ ہجوم نظر آنا شروع ہو گیا۔ "میٹرو ٹرین کی فریکوئنسی 7 منٹ پر تھی اور ہجوم کو ایڈجسٹ کرنے کے لئے اسے ساڑھے تین  3.30 منٹ پر لایا گیا۔ لیکن ہر کوئی سب سے پہلے روانہ ہونا چاہتا تھا۔ کل چھ اکتوبر کو  میٹرو اور ایم آر ٹی ایس دونوں ریلوے اسٹیشنوں پر بے مثال ہجوم دیکھا گیا،‘‘ 

مزیدخبریں