ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنوبی افریقہ نےون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کا ناقابلِ یقین ریکارڈ بنا دیا 

South Afriqa new world record in world cup, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: آئی سی سی مینز ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ کے اپنے پہلے میچ میں سری لنکا کے خلاف کھیلتے ہوئے جنوبی افریقہ نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار  ایک اننگز  میں تین سنچریاں بنا دیں۔

ساوتھ افریقہ کے بیٹر کوئنٹن ڈی کک، رسی وین ڈر ڈسن اور ایڈین مارکرم نے سنچریاں اسکور کیں۔

کرکٹ ورلڈکپ میںایک اننگ میں دو سینچریاں 18 بار بنائی گئی ہیں لیکن صرف 50 اووروں کے کھیل میں تیسرے کھلاڑی کی سینچری کی گنجائش بظاہر نہ ہونے کے برابر تصور کی جاتی تھی، یہ ناممکن دکھائی دینے والا کارنامہ ساوتھ افریقن بیٹسمینوں نے سری لنکا کی بہترین ٹیم کے ساتھ کھیلتے ہو کر ڈالا۔۔

ورلڈ کپ سے باہر ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں چوتھی مرتبہ ایک اننگ میں تین سنچریاں بنی ہیں۔

چار میں سے تین مرتبہ یہ کارنامہ جنوبی افریقا اور ایک مرتبہ انگلینڈ نے سرانجام دیا ہے۔

 افریقی بلے بازوں نے جنوری 2015 میں ویسٹ انڈیز  اور  اکتوبر 2015 میں بھارت کے خلاف تین سنچریاں بنائی تھیں۔

انگلینڈ نے 2022 میں نیدرلینڈز کے خلاف اننگ میں تین سنچریاں بنائی تھیں۔