پی آئی اے کی انتظامیہ کا کنٹرول کل ختم، معاملات نجکاری کمیشن چلائےگا

7 Oct, 2023 | 10:27 PM

سٹی42: نجکاری کمیشن کل9 اکتوبر سے پی آئی اے کے مالی معاملات کا کنٹرول سنبھال لے گا۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامی طور پر بدستور ایوی ایشن ڈویژن کے پاس رہے گی۔ نجکاری کمیشن کی جانب سے پی آئی اے کی نجکاری مرحلہ وار ہو گی۔

 نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ پی آئی اے کی نجکاری کے لیے پہلے ہی ہدایات دے چکے ہیں اور انہوں نے فواد حسن فواد کو اپنی کابینہ میں نگران وفاقی وزیر مقرر کیا ہے اور انہیں نجکاری کمیشن کا سربراہ بھی لگایا گیا ہے جو پی آئی اے کی نجکاری کے معاملات کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔

 پی آئی اے اس وقت شدید مالی مسائل سے دوچار ہy.  گزشتہ ماہ پی آئی اے کی انتظامیہ نے ائیر لائن کو چلانے کے لئے 20 ارب روپے کی فوری امداد  مانگی تھی جسے وزارت خزانہ سے مسترد کر دیا تھا۔ 
 


 



ا
  

 

مزیدخبریں