احمد منصور: ضلع کیچ، بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشت گردوں، سیکیورٹی فورسز میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں آلات اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔دہشتگردوں کے ساتھ انکاؤنٹر کے بعد علاقے سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لئے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز امن دشمنوں کے عزائم خاک میں ملانے کے لئے پرعزم ہیں۔