1967 سے پہلے والا علاقہ، قابل عمل، خودمختار اور ملحقہ ریاست فلسطین قائم کی جائے، پاکستان

7 Oct, 2023 | 09:20 PM

محسن الملک: پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں ابھرتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے ہفتہ کی شام ایک بیان میں کہا کہ ہم مشرق وسطیٰ میں ابھرتی ہوئی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان پیدا ہونے والی صورتحال کی انسانی قیمت پر تشویش ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان  اقوام متحدہ اور او آئی سی کی قراردادوں کے مطابق مسئلہِ فلسطین کے منصفانہ، جامع اور دیرپا حل کا اعادہ کرتا ہے۔ترجمان ساتھ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کی کلید کے طور پر دو ریاستی حل کی مسلسل وکالت کی ہے۔ 1967 سے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پر ایک قابل عمل، خودمختار اور ملحقہ ریاست فلسطین قائم کی جائے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔ہم عالمی برادری سے شہریوں کے تحفظ اور مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے لیے متحد ہونے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

مزیدخبریں