ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوپہر سے اب تک زلزلے کے پانچ جھٹکےآچکے ہیں:محکمہ موسمیات اسلام آباد

دوپہر سے اب تک زلزلے کے پانچ جھٹکےآچکے ہیں:محکمہ موسمیات اسلام آباد
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات اسلام آباد کا کہنا ہے کہ آج دوپہر سے اب تک افغانستان میں زلزلے کے پانچ جھٹکے آچکے ہیں۔

وفاقی محکمہ موسمیات کے مطابق افغانستان میں زلزلے کا پانچواں جھٹکا 2 بجکر41 منٹ پر آیا تھا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی۔وفاقی محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی گہرائی 76 کلو میٹر تھی جبکہ مرکز شمال مغربی افغانستان تھا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کا کہنا ہے کہ (آج) ہفتے کے روز افغانستان کے مغربی حصے میں آدھے گھنٹے کے اندر تین طاقتور زلزلے آئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلا زلزلے کا جھٹکا 12 بجکر 11 منٹ پر آیا جس کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی، دوسرا جھٹکا 12 بجکر 19 منٹ پر محسوس کیا گیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.6 تھی جبکہ تیسرا زلزلہ 1 بجے کے قریب آیا جس کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے باعث تاحال املاک کے نقصان یا زخمی ہونے کے حوالے سے کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer