نوازشریف کی وطن واپسی کا مجوزہ پلان سامنے آگیا

7 Oct, 2023 | 04:17 PM

Ansa Awais

( سٹی42) مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی وطن واپسی کا مجوزہ پلان سامنے آگیا،سابق وزیر اعظم نوازشریف کا 9اکتو بر کو لندن سے سعودی عرب روانہ ہونے کا امکان ہے۔

  ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ نوازشریف سعودی عرب سے 14اکتوبر کو دبئی روانہ ہوں گے ، نوازشریف کا دبئی سے چائنہ او رقطر جانے کا بھی امکان  ہے، نوازشریف 21اکتوبر کو دبئی سے لاہور کیلئے روانہ ہوں گے، نوازشریف کی حفاظتی ضمانت کیلئے 19اکتوبر کو لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کئے جانے کا امکان ہے۔

  نوازشریف 21اکتوبر شام 7 بجے لاہور پہنچیں گے، نوازشریف کے استقبال کیلئے ملک بھر سے قافلے 4بجے تک لاہور مینار پاکستان پہنچیں گے، نوازشریف حفاظتی ضمانت ملنے پر لاہور ائیر پورٹ سے سیدھا مینار پاکستان پہنچیں گے۔

مزیدخبریں