(عابد چودھری)شہدائے لاہور پولیس کے بچوں میں تعلیمی وظائف کے چیک تقسیم کی تقریب،سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر ایس ایس پی ایڈمن نے شہداء کے بچوں میں وظائف تقسیمِ کئے۔
تفصیلات کے مطابق شہدائے لاہور پولیس کے بچوں میں 16لاکھ 44 ہزار 568 روپے مالیت کے تعلیمی وظائف کے چیکس تقسیم کئے گئے۔تعلیمی وظائف حاصل کرنیوالوں میں میٹرک سے لیکر پی ایچ ڈی کے طلباء شامل ہیں۔
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر نگرانی ویلفیئر فنڈ کی تقسیم کا عمل جاری،ایس ایس پی ایڈمن کے مطابق ویلفئیر فنڈز کا زیادہ حصہ بچوں کی تعلیم پر خرچ کیا جا رہا ہے ، سی سی او پی لاہور کا کہنا تھا کہ ہم سب کو بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔