غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کیخلاف کریک ڈاؤن، حکومت نے مکان مالکان کو خبردار کر دیا

7 Oct, 2023 | 12:37 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک)  حکومت نے مکان مالکان کو خبردار کر دیا ہے کہ فوری طور پر اپنے مکانوں اور فلٹس سے افغان باشندوں کو نکال دیں وگرنہ ان کےخلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 فیڈرل امپلائی کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی (پی۔ ای۔ سی۔ ایچ۔ ایس) کی جانب سے مکان اور پلازہ مالکین کے لئے اہم پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں ان کو خبردار کیا گیا ہے کہ افغان باشندوں سے فوری طور پر مکان اور پلازے خالی کروا لئے جائیں وگرنہ ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 پی ای سی ایچ ایس کی جانب سے جاری کیے گئے پیغام میں لکھا گیا ہے کہ مکان مالکان اور پلازہ مالکان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ آپ کے گھر اور فلیٹ میں جتنے بھی افغانی باشندے اور فیملی رہائش پزیر ہیں، ان سے فوری طور پر اپنے گھر اور فلیٹ خالی کرائے جائیں۔

 پی ای سی ایچ ایس کے پیغام میں مزید کہا گیا کہ یہ حکم گورنمنٹ آف پاکستان سے جاری ہوا ہے، بہت جلد گورنمنٹ آف پاکستان افغان فیملی کے خلاف آپریشن جاری کر رہی ہے۔

 پیغام میں انتباہ دیا گیا کہ آپریشن کے دوران جس پلازے اور مکان فیملی پائی گئی، اس مالک کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائی گی جس کا ذمہ دار مالک خود ہو گا۔

مزیدخبریں