صدر مسلم لیگ ن کا دیرینہ ساتھی قتل

7 Oct, 2023 | 11:32 AM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) حافظ آباد میں مسلم لیگ ن کے صدر کے دیرینہ ساتھی کا قتل کردیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کے علاقے ٹھٹھہ جاہد حسن والا میں وسیم رزاق نامی نوجوان کو قتل کر دیا گیا، مقتول مسلم لیگ ن حافظ آباد کے ضلعی صدر چوہدری محمد بخش تارڑ کا دیرینہ ساتھی تھا۔

 عینی شاہدین کے مطابق 3 حملہ آور نے ڈیرے میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی۔ جلال پور بھٹیاں پولیس نے لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا۔

 پولیس کے مطابق ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے، ملزمان کی تلاش جاری ہے، باقاعدہ طور پر کارروائی کاآغاز کردیا ہے۔

مزیدخبریں