(کومل اسلم)لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ،فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہورتیسرے نمبر پر آ گیا۔
شہر میں آلودگی کی مجموعی شرح 168 ریکارڈ کی گئی،فیز 8 ڈی ایچ اے196، سید مراتب علی روڈ پر آلودگی کی شرح 188ریکار جبکہ ڈیو ایس قونصلیٹ 155،جوہر ٹاؤن میں آلودگی کی شرح 130ریکارڈ کی گئی۔
لاہور کے موسم میں تبدیلی شروع ہو گئی۔کبھی ہواؤں کے جھونکے تو کبھی سورج کی تیز کرنیں گرمی کا احساس دلاتی رہیں۔شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔آئندہ24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ۔
شہر میں بارش سے متعلق اہم پیشگوئی
7 Oct, 2023 | 09:44 AM