غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی واپسی کا عمل تیز 

7 Oct, 2023 | 09:23 AM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی واپسی کا عمل تیز ، 54 افغان خاندان واپس چلے گئے ہیں۔

پشاور، خیبر اور دیگر علاقوں میں افغانیوں نے اپنی جائدادیں فروخت کرنا شروع کر دی ہیں۔

نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کے مطابق غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنا ہو گا، غیر قانونی مقیم افراد کی گرفتاری اور ملک بدری یقینی بنائیں گے، غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہوگا۔

افغان خاندانوں کی وطن واپسی جاری ، 2 روز میں 60 خاندان افغانستان واپس لوٹ گئے۔
دوسری جانب افغان مہاجرین کو واپسی کی ڈیڈ لائن دینے کے بعد سے صوبائی دارالحکومتوں سمیت کئی شہروں میں الیکٹرانک کا سامان سستا ہوگیا اور مکانوں کے کرائے بھی کم ہونا شروع ہو گئے۔

مزیدخبریں