سٹی42: کراچی میں کلفٹن کے علاقہ میں زمزمہ اسٹریٹ پر واقع بنگلے سے ایک انسانی ڈھانچہ برآمد ہونے کے بعد متعلقہ اداروں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
انسانی ڈھانچہ کئی ماہ سے بند پڑے یک بنگلے سے برآمد ہوا ہے۔ ڈھانچے کی برآمدگی اس وقت ہوئی جب یہ بند پڑا بنگلہ خریدنےوالے ایک پراپرٹی انویسٹر نے اسے کھول کر اس کے تمام کمروں کا جائزہ لیا۔
کلفٹن پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے تحت ملنے والے انسانی ڈھانچہ کی جنس معلوم نہیں ہو سکی ہے، انسانی ڈھانچے کی شناخت اور میڈیکل رپورٹ کیلئے ملنے والے ڈھانچے کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جس بنگلے سے انسانی ڈھانچہ برآمد ہوا وہ گزشتہ 7 ماہ سے بند ہ پڑا تھا۔اس وقت یہ بنگلہ محمد احمد اسلم نامی ایک انویسٹر کی ملکیت ہے، انہوں نے یہ بنگلہ بعد مں فروخت کر دینے کی غرض سے خریدا تھا۔ ڈھانچہ ملنے کی پولیس کو اطلاع بھی انہی نے دی۔ مذکورہ معاملے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔