ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بابر اعظم نے نیدر لینڈز سے جیت کا سہرا باؤلرز کے سر باندھ دیا

ICC World Cup, Pakistan, Hyderabad, Rajive Gandhi Stadium, Pakistan won, Babar Azam, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں نیدر لینڈز کو  شکست دینے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کاکہنا ہے کہ  جیت کا کریڈٹ باؤلرز کو جاتا ہے اور میں باؤلرز کی اس پرفارمنس پر مطمئن ہوں ۔

حیدر آباد کے راجیو گاندھی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے دوسرے  اور پاکستان قومی ٹیم کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیدر لینڈز کو 81 رنز سے شکست دے دی، اس میچ میں دونوں اوپنر اور خود کپتان بابر اعظم بڑا سکور کرنے میں ناکام ہو گئے تھے جس سے قومی ٹیم کی باقی ماندہ بیٹنگ لائن سخت دباو میں کھیلی اور کوئی بڑا مجموعہ بھی نہ بن سکا۔ بؤلرز نے البتہ میچ کو سخت جدوجہد کے بعد سنبھال کر پاکستان کے حق میں پلٹ دیا۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعطم کا کہنا تھا کہ ہم نے باولنگ میں اچھی شروعات کی اور پھر کھیل کے درمیان میں وکٹیں حاصل کیں۔

  بیٹنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے بیٹنگ میں پہلے 3وکٹیں گنوائی پھر سعو د شکیل اور رضوان نے بہت اچھی بلے بازی کی ،سعود شکیل نے جس طرح اننگز بنائی اس سے ان کی قابلیت کا اندازہ لگا یا جا سکتا ہے ،ان کاکہنا تھا کہ جس طرح حیدر آباد کا کراوڈ ہمیں سپورٹ کر رہا ہے ،ہم بہت خوش ہوئے ہیں اور یہاں پر مہمان نواز بھی بہت اچھی رہی۔