ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی کا رات گئے جنرل ہسپتال لاہور کا دورہ، ڈیوٹی پر مستعد ڈاکٹروں کو شاباش

General Hospital Lahoe, Mohsin Naqvi, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ: نگران وزیر اعلیٰ  پنجاب محسن نقوی نے  رات گئے جنرل ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور ہسپتال میں رات گئے موجود ڈٓکٹروں، نرسوں اور دیگر سٹاف کی حاضری اور پرفارمنس کا تفصیل سے جائزہ لیا۔

وزیر اعلی محسن نقوی نے  رات کے پچھلے پہر فراہم کی جا رہی علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ایمرجنسی وارڈ،  دیگر وارڈز  اور  ایکسرے روم کا معائنہ کیا۔

وزیراعلیٰ نے مریضوں اور تیمارداروں سے ملاقات  کی، ان سے علاج معالجے کی سہولتوں اور مفت ادویات کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا۔

بعض مریضوں اور تیمارداروں نے ڈاکٹرز کی جانب سے چیک اپ میں تاخیر کے بارے میں شکایات کیں۔ وزیر اعلی محسن نقوی نےہسپتال انتظامیہ کو مریضوں کی شکایات کے فی الفور ازالے اور بروقت چیک اپ کا حکم دیا۔ انہوں نے ہسپتال میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور صفائی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ 

وزیر اعلی محسن نقوی نے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز سے مصافحہ کیا اور دکھی انسانیت کی  خدمت پر شاباش دی.