(ویب ڈیسک)ٹک ٹاک نے قواعد کی خلاف ورزی پر پاکستان سے ڈیڑھ کروڑ سے زائد ویڈیوز حذف کردیں،حذف کی گئی ویڈیوز کے اعتبار سے پاکستان دنیا میں دوسرے نمبر پر رہا۔
ترجمان کے مطابق ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر عالمی سطح پر11کروڑ 38لاکھ سے زائد ویڈیوز حذف کردیں جو اَپ لوڈ ویڈیوز کا صرف ایک فیصد ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان سے ڈیڑھ کروڑ سے زائد ویڈیوز ہٹائی گئی ہیں،ہٹائی گئی ویڈیوز کے اعتبار سے پاکستان دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر رہا۔
رپورٹ کے مطابق گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر پاکستان سے 97 فیصد ویڈیوز پوسٹ کئے جانے کے 24 گھنٹو ں کے اندرہٹائی گئیں۔ 98 فیصدویڈیوز کواستعمال کرنے والوں کی جانب سے شکایت پر ہٹایا گیا۔ٹک ٹاک سے 97 ویڈیوز کو کسی بھی شخص کے دیکھنے سے پہلے حذف کیا گیا۔
یاد رہے کہ رواں سال واشنگٹن ڈی سی ، ڈبلن اورسنگاپور میں سائبر حادثات کی روک تھام کیلئے جدید ترین مانیٹرنگ اینڈ انوسٹی گیٹو ریسپانس سینٹرز بھی قائم کیا جارہاہے۔