ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہنڈا اور یاماہا موٹرسائیکلوں کی حیرت انگیز نئی قیمتیں

Honda and Yamaha Bike Price Comparison in Pakistan
کیپشن: Honda and Yamaha Bike Price
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ہنڈا اور یاماہا   کا شمارمقامی مارکیٹ میں موٹر بائیک کے معروف برانڈز  میں ہوتا ہے۔ پاکستان میں بائیک استعمال کرنے والا ہر صارف خریداری کا فیصلہ کرتے وقت ان دو برانڈز سے بائیک منتخب کرنے کو ترجیح دیتا ہے۔ دونوں کمپنوں کی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں کیا فرق ہے؟ موٹرسائیکل خریداروں کی مشکل حل ہوگئی۔

تفصیلات کےمطابق ان کمپنیوں نے کئی سالوں سے مقامی اور عالمی منڈیوں میں مضبوط قدم جمائے ہوئے ہیں۔ پاکستان میں ہنڈا  کی مقبول موٹر سائیکلوں میں Honda CD 70 اور Honda CG 125 شامل ہیں۔ اس کے مقابلے میں یاماہا نے اپنی Yamaha YBR 125 متعارف کرائی تھی جو کہ مقامی مارکیٹ میں مقبول ہے۔ دونوں کمپنیاں اپنی موٹر سائیکل یونٹس میں اعلیٰ معیار فراہم کرتی ہیں۔

نیا سال قریب آنے کے ساتھ ہی ہنڈا  اور یاماہا نے پاکستان میں بائیک کے جدید ترین ماڈلز متعارف کرائے ہیں۔ بہت زیادہ مقبولیت کے باوجود ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے دونوں برانڈز کی فروخت میں کمی آئی ہے۔ یاماہا نے گزشتہ دنوں صارفین کی سہولت کے لیے صفر مارک اپ قسط کے منصوبہ متعارف کرائے ہیں۔تاہم ہنڈا نے ابھی تک ایسا کوئی اقدام نہیں کیا ہے۔

دنوں کمپنوں کی مختلف ماڈلز کی موٹرسائیکل کی قیمتوں میں بھی فرق پایا جاتا تاکہ خریدار کو ہنڈا  اور یاماہا اور موٹر سائیکل کے انتخاب سے قبل قیمتوں کا پتہ ہو، یاماہا وائی بی آر 125 سی سی کی قیمت 3 لاکھ15 ہزار ہے جبکہ یاماہا وائی بی آر 125 جی کی قیمت 3 لاکھ 31 ہزار ہے۔

ہنڈا سی ڈی 70 کی قیمت 1 لاکھ16 ہزار 5 سو، ہنڈا سی ڈی ڈریم 1 لاکھ 24ہزار 5 سو، ہنڈا پرائیڈر 1 لاکھ 55 ہزار 9 سو، ہنڈا سی جی 125 کی قیمت 1 لاکھ 79 ہزار 9 سو جبکہ ہنڈا سی جی 125 ایس ای کی 2 لاکھ 10 ہزار 9 سو ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer