(ویب ڈیسک) عمران خان کےخلاف واٹس ایپ گروپ میں نازیبا الفاظ پر ہٹایا گیا افسر معطل، انکوائری شروع کردی گئی۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف واٹس ایپ گروپ میں نازیبا الفاظ استعمال کرنےپر عہدے سے ہٹائے گئے 20 گریڈ کے افسر ڈاکٹر صاحب گل کو 4 ماہ کے لئےمعطل کردیا گیا۔ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ نے ڈاکٹر صاحب گل کےخلاف انکوائری کا آغاز کردیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق 20گریڈ کےڈاکٹرصاحب گل کو چارماہ کے لئےمعطل کردیا گیا ہے اور ان کے خلاف انکوائری کے لئے 2 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے جس میں گریڈ 21کے اصغرعلی اور گریڈ 20 کے ڈاکٹر ہارون خان شامل ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عمران خان کے خلاف واٹس ایپ گروپ میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے پرڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پروونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی صاحب گل کوعہدےسےہٹایا گیا تھا اور انہیں ڈائریکٹوریٹ آف جنرل ہیلتھ سروسز رپورٹ کرنےکی ہدایت کی گئی تھی۔