ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترکی،یورپ اور امریکہ جانا آسان ہوگیا، پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر

America,europe,turkey, Good news for Passengers
کیپشن: America,europe,turkey
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان سے ترکی، یورپ، برطانیہ اور امریکہ جانے والے مسافروں کے لئے اچھی خبر،پاکستان سے یورپ، برطانیہ اور امریکہ جانےوالے مسافر استنبول سے پی آئی اے ترکش ائیر لائن کوڈ شئر معاہدے کے تحت سفر کر سکیں گے۔

تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر ایوایشن خواجہ سعد رفیق  کا کہناتھا کہ پاکستان اور ترکی کے مابین سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ پر پی آئی اے استنبول کا آپریشن شروع کررہا ہے ،پی آئی اے 14نومبر سے پاکستان سے ترکی کے لئے ہفتہ وار 6 پروازوں چلائے گا،پاکستان سے یورپ، برطانیہ اور امریکہ جانےوالے مسافر استنبول سے پی آئی اے ترکش ائیر لائن کوڈ شئر معاہدے کے تحت سفر کر سکیں گے ۔

  خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ معاہدے کی رو سے مسافر استنبول سے 28 شہروں تک رسائی حاصل کرسکیں گے،ابتدائی طور پر اسلام آباد سے 4، جبکہ لاہور سے 2 پروازیں بوئنگ 777 کے ذریعے آپریٹ ہوں گی،دوسرے مرحلے میں کراچی سے استنبول کی پروازیں بھی شروع کی جائیں گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer