رانگ پارکنگ کرنے والے خبردار، عدالت کا بڑا حکم آگیا

7 Oct, 2022 | 06:29 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: شہری ہو جائیں خبردار، رانگ پارکنگ پر  200  کی بجائے 2000  روپےکا  جرمانہ ہوگا، تین روزہ آگاہی کے بعد پیر سے دو ہزار کا چالان کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر رانگ پارکنگ پر دو سو کی بجائے دو ہزار روپے کا جرمانہ ہوگا۔ سی ٹی او منتظر مہدی نے پیر سے نوپارکنگ زون میں پارک گاڑیوں کےخلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے،ان کا کہنا ہے کہ تین روز تک شہریوں کو الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے بھرپور آگاہی دی جائے گی۔
سی ٹی او لاہور نے غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز کےخلاف بھی کارروائی کا حکم دے دیا ہے،ان کا کہنا ہے کہ شاہراہوں پر رانگ پارکنگ ٹریفک جام ہونے کی بڑی وجہ ہے۔ ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی اور بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر عدالت پہلے ہی دو ہزار روپے جرمانے کا حکم دے چکی ہے۔

مزیدخبریں