(ویب ڈیسک) ملکی کھیلوں کے حوالے سے وزیر اعظم پاکستان کا بڑا فیصلہ,حکومت نے ڈیپارٹمنٹل سپورٹس بحال کرنے کا باضابطہ لیٹر جاری کردیا۔
وزیر اعظم نے ایک تقریب میں ڈیپارٹمنٹل سپورٹس بحال کرنے کا اعلان کیا تھا،آج بین الصوبائی رابطے کی وزارت نے باضابطہ لیٹر جاری کردیا،حکومت کی جانب سے سپورٹس آپریشن بحال کرنے کے لئے اداروں کو لیٹرجاری کردیا گیا،سابق وزیر اعظم عمران خان نے ادارہ جاتی سپورٹس بند کر دی تھیں، عمران خان کے اس فیصلے سے ملک بھر میں ہزاروں کھلاڑی بے روز گار ہوگئے تھے۔
ملکی کھیلوں کے حوالے سے وزیر اعظم کا بڑا فیصلہ
7 Oct, 2022 | 05:47 PM