دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں بند کرنے کا حکم

7 Oct, 2022 | 05:21 PM

Imran Fayyaz

(عابد چوہدری) سموگ کے پیش نظر سی ٹی او نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بند کرنے کا حکم دے دیا، سموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کے چالان بھی کیے جائیں گے۔
 سی ٹی او منتظر مہدی نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے دو ہزار روپے کے چالان کرنے کا بھی حکم دیا ۔سی ٹی او کے مطابق رواں سال 45 ہزار 765 کمرشل وہیکلز کو چالان ٹکٹس جاری کیے گئے۔

ٹریفک پولیس، ٹرانسپورٹ اور محکمہ ماحولیات کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں تاکہ خصوصی ناکے لگاتے ہوئے کریک ڈاؤن کو بھی یقینی بنایا جائے۔سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے بس اونرز یونینز کے ساتھ مل کر بھی ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے حوالے سے آگاہی مہم بھی جاری ہے۔

مزیدخبریں