ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومتِ پنجاب کا سی سی پی او لاہور کو ریلیو کرنے سے انکار

CCPO Lahore, Pervaiz Elhi
کیپشن: CCPO Lahore
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:حکومت پنجاب نے ایک بار پھر وفاق کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو ریلیوکرنے سے انکار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق وفاق نے سی سی پی او لاہور کو ریلیو کرنےکے لیے حکومت پنجاب کو مراسلہ بھیجا ہے تاہم پنجاب نے ایک بار پھر سی سی پی او لاہور کو ریلیو کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاق کی جانب سے حکومت پنجاب کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے خلاف بعض شکایات پر انکوائری کرنی ہے لہذا انہیں ریلیو کیا جائے۔

ذرائع حکومت پنجاب کا بتانا ہے کہ صوبائی حکومت نے وفاق کو جوابی مراسلے میں کہا ہے کہ سی سی پی او لاہور کے خلاف شکایات ہمیں بھیج دیں، ہم انکوائری کر لیں گے۔

یاد رہے کہ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے بھی ملاقات ہوئی ہے جس میں عمران خان نے انہیں یقین دلایا ہے کہ جب تک وہ چاہیں گے ان سے کام لیں گے۔