(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کی نئی لیک ہونے والی مبینہ آڈیو پر مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے ردعمل آگیا۔
پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہوئی ہے جس میں انہیں کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ایسا مت سوچیں کہ سب ختم ہو گیا ہے، میں اپنی طرف سے کئی چالیں چل رہا ہوں، جو میں پبلک نہیں کر سکتا، لیک آڈیو میں عمران خان یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ 5 تو میں خرید رہا ہوں، یہ میسج دینا ہےکہ وہ جو پانچ ہیں نا وہ بڑے اہم ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی نئی لیک ہونے والی آڈیو پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا ردعمل سامنے آگیا، احسن اقبال نے سوشل میڈیا پر عمران خان کی میبنہ لیک آڈیو کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ دغا باز اور فراڈ ہے۔
دوسری جانب آڈیو لیک کے معاملے پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی زیر صدارت اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کا اجلاس بھی آج ہو رہا ہے جس میں آئی بھی اور آئی ایس آئی کے نمائندے بھی شریک ہیں۔